Loading...
Loading...
URDU (Essay, Precis, Comprehension & Translation) - 2021
درج ذیل میں سے کسی ایک موضوع پر مضمون لکھیے۔ (کم از کم الفاظ : ایک ہزار )
پاکستانی معیشت: ماضی حال مستقبل
شدت پسندی کے خاتمے میں ثقافتی رویوں کا کردار
آدمی کو بھی میسر نہیں انساں ہوتا
مضبوط افغانستان پاکستان کا مستقبل
درج ذیل اقتباس کی تلخیص کچھے جو اصل عبارت کے ایک تہائی سے زیادہ نہ ہو تلخیص کا عنوان بھی دیجیے۔
ادب انفرادی زندگی کا پرتو ہوتا ہے تو یا اجتماعی زندگی کا تخیلی ہوتا ہے۔ یقینی بات تو یقینی ہے کہ اس کا تعلق معاشرے سے ہوتا ہے۔ کیوں کہ خود ادیب معاشرے کا ایک فرد ہوتا ہے۔ البتہ معاشرے کے ساتھ مختلف ادیبوں کے خصوص تعلقات اور سماجی زندگی کے متعلق ان کا خصوص نقطہ نظر ان کی تخلیقات کو ایک دوسرے سے الگ کر دیتا ہے۔ آپ خالص رومانی انداز میں دنیا و ما فیہا سے بے خبر ہو کر محبوب کی زلفوں اس کے غمزے واداؤں کے نین بان ہی پر اپنے ادب کی بنیاد رکھیں یا آپ آسمانوں سے ماورا کسی دنیا کی پریوں اور دیو تاؤں سے اپنے فن کا تعلق پیدا کریں اور ہبت ناک حادثات پر اپنے افکار کے تانے بانے بُنیں پھر مستقبل کے متعلق حسین سپنے دیکھیں عظمت آدم کے گیت گائیں امن مساوات اور جمہوریت کا راگ الاپیں ہر حال میں آپ براہ راست یا بالواسطہ معاشرے کے مختلف رجحانات کی تقسیم ہی کرتے ہیں۔ لہذا علامتوں کے اندر ملفوف تخلیقی جو ہر کی کیمیا گری ہو یا حقیقت نگاری کے اس اسلوب میں آدم کی آدم خوری کی تصویر کشی کی جائے ادب میں زندگی کا انجذاب نمایاں ہے۔
درج ذیل جملوں کو اس طرح درست کیجیے کہ جملے کی ساخت متاثر نہ ہو۔
ہم آپ کی تشریف آوری پر بہت مشکور ہیں۔
میں یہ کتاب آپ کی نظر کرتا ہوں۔
دھوپ میں نہ چلو مہادائو نہ لگ جائے ۔
آگ کا جلا چھاچھ بھی پھونک پھونک کر پیتا ہے۔
کئی دنوں سے آپ کا درشن نہیں ہوا۔
دفتروں میں ایک سے ایک راشی افسر بیٹھا ہے۔
دوستوں کے راز افشاں نہیں کرنے چاہیں۔
اس میں ناراضگی کی کیا بات ہے۔
کچھ دیر پہلے محفل برخواست ہوگئی تھی۔
در حقیقت میں وہ ایک بے ہنر آدمی ہے۔
درج ذیل میں سے پانچ محاورات کو جملوں میں اس طرح استعمال کیجیے کہ ان کا مفہوم بہ خوبی واضح ہو جائے۔
آڑے ہاتھوں لینا
سینہ سپر ہونا
طاق ہونا
قلعی کھولنا
اللے تللے کرنا
ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانا
یاد اللہ ہوتا
میں بھیگنا
طومار باندھنا
پل پڑتا
درج ذیل اشعار میں سے صرف تین اشعار کی تشریح کیجئے تشریح سے پہلے شاعر کا نام بھی لکھیے۔
کوئی ویرانی سی ویرانی ہے دشت کو دیکھ کے گھر یاد آیا
یہ آرزو تھی، تجھے گل کے رو برو کرتے ہم اور بلبل بے تاب گفتگو کرتے
مجھ ہی کم ہے تو کیا ہے تو حجازی ہے میری نغمہ ہندی ہے تو کیا لے تو حجازی ہے میری
جس بار نے گرانی کی اُس کو کیا قیامت ہے کہ خود پھول ہیں غماز چمن
بوئے گل لے گئی بیرون چمن، راز چمن سب نا تواں اُٹھا لایا
کاٹ چھانٹ سے گریز کرتے ہوئے درج ذیل عبارت کا رواں اردو ترجمہ کیجیے۔
Thus died in desolation and indignity the man who had once been the heart and soul of every society in which he moved, the genial current of whose temper had warmed many a hes*..ggimod6 of a genfleman, master of a glowing, inepressible humour, polite and . god4hnr,ing, a civilized human being. Alien hands iended him during his last breathing hous. Alien hands paid his last fees and ananged his last rites. Alien hands buried him in an alien land amid men and women of alien faith and nationality. For him the exile lasted into the next world."
Browse our complete collection of CSS, PPSC, and PMS past papers.